کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رحجان میں اضافہ

110
زرمبادلہ کے ذخائر 620ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.62ارب ڈالرہوگئے

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رحجان میں اضافہ ہورہاہے اورجنوری میں کریڈٹ کے ذریعہ خریداری کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر33.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 87 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 33.5 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی، دسمبر2022 کے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کے زریعہ خریداری کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکوئی اضافہ نہیں ہوا، دسمبرمیں میں بھی صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 87 ارب روپے کی خریداری کی ۔