ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر4 فیصداضافہ

ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ملک سے ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.523ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.488 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،جنوری میں ٹیکنالوجی خدمات کی درآمدات کاحجم 190 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو186 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر23 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، دسمبر2022 میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 246 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوجنوری میں کم ہوکر190 ملین ڈالرہوگیا۔