کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک بہتر رسائی کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں،صدرِ آصف علی زرداری کا پیغام

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے’’یومِ کسان‘‘ کے موقع پر پاکستانی کسانوں کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کسان ملکی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کی بنیاد ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے آج (جمعرات کو )یومِ کسان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خود زراعت سے وابستہ گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے’’یومِ کسان‘‘ کے موقع پر پاکستانی کسانوں کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کسان ملکی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کی بنیاد ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے آج (جمعرات کو )یومِ کسان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خود زراعت سے وابستہ گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہیں کسانوں کی محنت، کامیابیوں اور مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کے کروڑوں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ اور قومی ترقی کا اہم ستون ہے۔ پانی کی قلت، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی لاگت میں اضافہ پاکستانی کسانوں کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک بہتر رسائی کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کے استحکام سے ہی پاکستان میں غذائی تحفظ، پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔