اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نظام پور راولپنڈی روڈ پر کارروائی کے دوران غیر ملکی ساختہ اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء کی 5 کروڑ روپے مالیت کی ایک بڑی کھیپ اور اسمگلنگ میں ملوث گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ کیس کی مجموعی مالیت 7 کروڑ روپے ہے۔اتوارکو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ نگرانی کی بنیاد پر کوہاٹ کسٹمز …
کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے 5 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ و ممنوعہ اشیاء کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نظام پور راولپنڈی روڈ پر کارروائی کے دوران غیر ملکی ساختہ اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء کی 5 کروڑ روپے مالیت کی ایک بڑی کھیپ اور اسمگلنگ میں ملوث گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ کیس کی مجموعی مالیت 7 کروڑ روپے ہے۔اتوارکو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ نگرانی کی بنیاد پر کوہاٹ کسٹمز ڈویژن کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ ہینو ٹرک کا حساس علاقوں سے گزرتے ہوئے تعاقب کیا اور اسے ہفتہ کی شام تقریباً 4:30 بجے ایک موبائل چوکی پر روک لیا۔
تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ گاڑی غیر ملکی بغیر ڈیوٹی ادا شدہ سامان سے بھری ہوئی ہے، برآمد شدہ سامان میں مختلف غیر ملکی سگریٹس کی 15,000 اسٹکس ، 2,200 کلو گرام چھالیہ ، 1,000 پیکٹ گٹکا، اور 1,200 پیکٹ حقہ مصنوعات شامل تھیں۔ ڈرائیور کوئی بھی قانونی درآمدی دستاویزات پیش نہ کر سکا جس پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت سامان فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔
یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کسٹمز عمر جان کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی جن کی معاونت کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے انسپکٹرز آصف نصار اور وقار احمد نے کی۔ایف بی آر اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام اور قومی معاشی سرحدوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔








