کسٹم حکام کی پاک افغان بارڈر طورخم پر کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

168
Foreign Arms
Foreign Arms

پشاور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):کسٹم اپریزمنٹ حکام نے پاک افغان بارڈر طورخم پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ طورخم کسٹم اسٹیشن کے اے سی محمد عمر جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا جمیل ناصر کی ہدایت اور اے ڈی سی شاکر محمد کی خفیہ اطلاعات پر سپرنٹنڈنٹ ضیاء الحق آفریدی کی سربراہی میں ٹیم نے افغانستان سے آنے والی کوئلہ گاڑی نمبر KBL51828 کی تلاشی لی تو اس سے غیرملکی اسلحہ کی کھیپ برآمد ہوئی،

اسلحہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا، برآمد ہونے والے اسلحہ میں 15.ایم فور بیرل، 170 میگزین، پانچ ہزار ایک سو کارتوس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے کیس کو مزید تفتیش کیلئے کسٹم ہاؤس پشاور منتقل کیا گیا ۔