کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ، ووٹ مانگنے سب کے پاس جا ﺅ ں گا، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

99
کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ، ووٹ مانگنے سب کے پاس جائوں گا، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ، ووٹ مانگنے سب کے پاس جائوں گا، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کے لئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگنے جا ﺅ ں گا، جو الیکشن میں اترتا ہے وہ پر اعتماد ہی ہوتا ہے، مقابلہ سخت ہے لیکن اللہ خیر کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لئے یوسف رضا گیلانی کے پاس ووٹ مانگنے جاسکتا ہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں ۔

میڈیا پارلیمنٹ کا حصہ ہے اس لئے اس کی ضروریات کا خیال رکھیں گے ۔ایک مرتبہ پھر چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑ نے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو الیکشن میں اترتا ہے وہ پر اعتماد ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقابلہ تو سخت ہے، اللہ خیر کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت کو مستحکم ہونا چاہیے۔ میں اپنے لئے ووٹ مانگنے کسی کے پاس بھی جا سکتا ہوں ، کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ،سب مل کر آگے بڑھیں گے۔