اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی فرد/گروہ کیجانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی چنانچہ انبوہی تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے آئی جی پنجاب سےمیاں چنوں واقعےکےذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنےوالےپولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں