کشمیرکسی ملک کا تاج نہیں، یاسین ملک کا محبوبہ مفتی کے بیان پر رد عمل

129

سرینگر ۔ 10 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے مالک کشمیری ہیں اور یہ کسی ملک کا تاج نہیں۔ انہوں نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیزقرار دیا جس میںانہوں نے جموںوکشمیر کو بھارت کا تاج قرار دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری گزشتہ ستر برس سے آزادی اور حق خود ارادیت کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں اور جمہوریت، تعمیر و ترقی،آزادی اور انسانی حقوق کی باتیں کرنے والی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو کیا اس بات کا احساس نہیں کہ ان کی حکومت نے کشمیر میں نیوز چینلز،انٹرنیٹ،سماجی رابطے کی سائٹس اور پرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر کے یہاں جمہوریت اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں۔