کشمیریوں نے یوم شہداءخود ارادیت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا

سرینگر ۔ 13 جولائی (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یو م شہدائے کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خود ارادیت کے حصول تک شہداءکے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے ۔ نقشبند صاحب سرینگر ،جہاں 1931کے شہداءدفن ہیں …

سرینگر ۔ 13 جولائی (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یو م شہدائے کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خود ارادیت کے حصول تک شہداءکے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے ۔ نقشبند صاحب سرینگر ،جہاں 1931کے شہداءدفن ہیں ،کی طرف مارچ کےاجائے گا جس کی کال سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے ۔ 13جولائی 1931کوڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ہزاروں لوگ عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر جیل کے احاطے میں جمع ہو ئے تھے۔

Leave a Reply