اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہر فورم پر ان کا ساتھ دیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا ڈومیسائل قانون میں ترمیم کرکے کشمیریوں کے پیدائشی حقوق کے غصب کئے جانے کے حوالے سے …
کشمیریوں کا ہر فورم پر ساتھ دیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کشمیر کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہر فورم پر ان کا ساتھ دیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا ڈومیسائل قانون میں ترمیم کرکے کشمیریوں کے پیدائشی حقوق کے غصب کئے جانے کے حوالے سے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ففتھ جنریشن وار پیک پر ہے جس نے امت مسلمہ کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، مجھے وزیراعظم عمران خان نے ذمہ داری دیتے وقت کہا کہ آپ نے کشمیر یوں کی آواز بننا ہے، یقین دہانی کراتا ہوں کہ ہر فورم پر کشمیر کے لیے آ واز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حریت اور کشمیری قیادت کے ساتھ بیٹھیں گے، کشمیری 72 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں، انشاءاللہ یہ قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ فاشسٹ مودی تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ دنیا کیوں خاموش ہے، مودی ان کو پیغام دے رہا ہے کہ میرا دل جو کرے گا میں وہی کروں گا، عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے، ہم دنیا کے کونے کونے تک کشمیر کی آواز پہنچائیں گے۔








