فیصل آباد ۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایم پی اے میاں خیال کاسترہ نے کہا کہ ہے کہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے غاصبانہ محاصرے کو 73سال مکمل ہونے پر پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔ بدھ کے روز اے پی پی سے بات جیت کے …
کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، میاں خیال کاسترہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایم پی اے میاں خیال کاسترہ نے کہا کہ ہے کہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے غاصبانہ محاصرے کو 73سال مکمل ہونے پر پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔ بدھ کے روز اے پی پی سے بات جیت کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کوکشمیر میں بھارتی مظالم کے متعلق آگاہ کرنے کیلئے 27اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضہ کے دن یوم سیاہ منایا جائے گا جس کا مقصد عالمی طاقتوں کی توجہ مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں بھارتی ظلم واستبداد اور بربریت کی طرف مبذول کروانا ہے جبکہ پوری پاکستانی قوم غاصبانہ قبضہ پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور اس کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف یوم سیاہ منانے کا مقصد مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو عالمی سطح پرمزید اجاگر کرنا اور مظلوم کشمیری عوام کو پیغام دینا ہے کہ وہ جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائیگی تاکہ وہ بھارتی ظلم و استبدادسے جلد نجات حاصل کرسکیں۔








