کشمیری امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی شرکت

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے "ورچوئل رن فار کشمیر" کااہتمام کیا گیا۔ کشمیری امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی شرکت کی۔"رن فار کشمیر" کا مقصد بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کے …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے "ورچوئل رن فار کشمیر” کااہتمام کیا گیا۔ کشمیری امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی شرکت کی۔”رن فار کشمیر” کا مقصد بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے میں شعور اجاگر کر کے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے تقریب کے انعقاد پر کشمیری امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبران اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمینونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں طویل عرصے سے لاک ڈاو¿ن اور جعلی "مقابلوں سمیت کشمیری سیاسی رہنما مسلسل نظربندی کا شکار ہیں۔ اس اقدام سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے میں مدد ملے گی۔