کشمیری اپنی جدوجہد ہر قیمت پر صبح آزادی تک جاری رکھیں گے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 5 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے فوجی قبضے اورظلم وجبر کے آگے کبھی سرینڈر نہیں کریں گے اور اپنی جدوجہد ہر قیمت پر صبح آزادی تک جاری رکھیں گے۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر مں جاری ایک بیان میں شوپیاں مارچ کو طاقت کے بل …

سرینگر ۔ 5 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے فوجی قبضے اورظلم وجبر کے آگے کبھی سرینڈر نہیں کریں گے اور اپنی جدوجہد ہر قیمت پر صبح آزادی تک جاری رکھیں گے۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر مں جاری ایک بیان میں شوپیاں مارچ کو طاقت کے بل پرروکنے اور حریت رہنماﺅں کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند رکھنے کے قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی غنڈہ گردی قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس نے ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو باہر سے ہاکر لگا کر بندکر دیا اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں دی۔ سید علی گیلانی نے کہا ان کے گھر کی طرف جانے والی سڑک بھی خار دار تار کے ذریعے بند کر دی گئی تھی ۔

مزید خبریں