کشمیری بھارتی نو لاکھ فوج کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے،سردار مسعود خان

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری دنیا کی بہادر ترین قوم ہے،کشمیری بھارتی نو لاکھ فوج کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے،ہندوستانی فوج کشمیر میں بچوں اور نوجوانوں کو مار رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گمنام قبروں میں دفن کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری دنیا کی بہادر ترین قوم ہے،کشمیری بھارتی نو لاکھ فوج کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے،ہندوستانی فوج کشمیر میں بچوں اور نوجوانوں کو مار رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گمنام قبروں میں دفن کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام معروف شاعرہ فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل(امریکہ) کی چیر پرسن غزالہ حبیب کا نیا شاعری مجموعہ،،لامکان،، کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہندوستان 73 سال سے کشمیر کو فتح کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کی تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کی، کشمیری دنیا کی بہادر ترین قوم ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری بھارتی نو لاکھ فوج کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا ہم سے نکتہ نظر مختلف ہے، گلگت بلتستان کے ایشو پر سینیٹرسراج الحق اور مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات ہوئی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نقشے پر بہت تنقید ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کشمیر میں بچوں اور نوجوانوں کو مار رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کی اجازت تک نہیں، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گمنام قبروں میں دفن کیا جا رہا ہے۔اس موقع پرسپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادرنیکتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کسی شاعر نے کشمیر پر نہیں لکھا، کشمیری ہر طرف سے مشکلات کا شکار ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ کشمیر چار حصوں میں تقسیم ہے پتہ نہیں اور کتنا ہوگا،ہمیں اس بات کا ساتھ دینا چاہیے کشمیر سے ہندوستان کو نکالنا ہے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر شاعرہ و ادیب غزالہ حبیب نے کہا کہ میری کتاب نہیں، میری پہچان پہلے آج اور آئندہ بھی صرف کشمیر ہی ہے، بھارت کا وحشیانہ تشدد عالمی دنیا کے علم میں لانا ہی میرا مقصد حیات ہے، دنیا کی کسی تنظیم یا ملک سے کشمیریوں کی جیسی بے مثال قربانی کی داستان نہیں مل سکتی، امریکہ میں تیس ہزار کشمیریوں کو اکٹھے کرنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی گرفتاری کے سمن جاری کرواے جا چکے ہیں، وزارت عظمی کے بعد نریندر مودی اگر امریکہ آے تو فوری گرفتار ہو جائیں۔

مزید خبریں