کشمیری عوام بھارتی مظالم اور جارحیت کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں، محمود خان

پشاور ۔13جولائی ( اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے ایک پیغام میں یوم شہداء کشمیر کے موقع پر کہاہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں'انہوں نے کہاکہ حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں' کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی 'انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی مظالم اور جارحیت کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں' …

پشاور ۔13جولائی ( اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے ایک پیغام میں یوم شہداء کشمیر کے موقع پر کہاہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں’انہوں نے کہاکہ حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں’ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ‘انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی مظالم اور جارحیت کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں’ عشروں پر محیط کشمیری عوام ک جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں’انہوں نے کہاکہ ریاستی جبر و تشدد سے کشمیریوں کی جدو جہد کو نہیں دبایا جا سکتا۔