کشمیری عوام بھارت کے فیصلے کو دوٹوک انداز میں مسترد کر چکے ہیں اور اپنی جدوجہد آزادی کو ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہیں،وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی

لاہور۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا یومِ استحصال پر خصوصی پیغام وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے یومِ استحصال کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے، جب مودی سرکار نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت یکطرفہ طور …

لاہور۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا یومِ استحصال پر خصوصی پیغام وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے یومِ استحصال کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے، جب مودی سرکار نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت یکطرفہ طور پر ختم کر دی۔ منگل کو ریلوے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے اس غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کھلا وار کیا۔ نہ کشمیریوں نے اس اقدام کو تسلیم کیا، نہ پاکستان نے، اور نہ ہی عالمی برادری کے باشعور حلقوں نے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کی جرات اور ثابت قدمی سے وکالت کی ہے۔ کشمیری عوام بھارت کے فیصلے کو دوٹوک انداز میں مسترد کر چکے ہیں اور وہ آج بھی اپنی جدوجہد آزادی کو ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ کشمیری عوام، چاہے وہ مقبوضہ کشمیر میں ہوں یا آزاد کشمیر میں، پاکستان سے اپنی وابستگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کی کامیابیوں کو اپنی کامیابیاں سمجھتے ہیں اور "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے کو اپنے ایمان کا حصہ مانتے ہیں

۔انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک جیسے حریت رہنما بھارتی جیلوں میں قید ضرور ہیں، لیکن کشمیری قوم کے حوصلے اور جذبے میں ذرہ برابر کمی نہیں آئی۔ بھارت کی سازشیں اور ریاستی ظلم کشمیریوں کے عزمِ آزادی کو متزلزل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کشمیر بنے گا پاکستان” محض ایک نعرہ نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا ایمان ہے، اور وہ دن اب دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا ناقابلِ تقسیم حصہ بنے گا۔