سرینگر ۔ 25 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے میں ہونے والے بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل دہرائی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اگر چہ بھارت نواز جماعتوں نے ہمیشہ ترقیاتی کاموںاور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے …
کشمیری نام نہاد انتخابات کامکمل بائیکاٹ کریں،سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 25 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے میں ہونے والے بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل دہرائی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اگر چہ بھارت نواز جماعتوں نے ہمیشہ ترقیاتی کاموںاور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے نام پر ووٹ مانگے ہیں لیکن بھارت عالمی فورموں پر ان انتخابات کو اپنے مذموم مقصد کے لیے استعمال کر تا آیا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ انہوں نے جس جوش و جذبے کا 2016کی احتجاجی تحریک کے دوان مظاہرہ کیا تھا ،انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے بھی وہ اسی جذے کا مظاہرہ کریں۔








