سرینگر ۔ 17 جنوری(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بڑی تعداد نے سرینگر کے علاقے راجوری کدل میں گزشتہ سال نومبر میں بھارتی پولیس کی طرف سے گرفتار کئے گئے اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کشمیریوں کو پولیس نے بعد ازاں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نظربند نوجوانوں کے رشتہ داروںنے راجوری کدل کی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی ۔ مظاہرین نے نوکشمیری نوجوانوں کوجن کا تعلق سرینگر سے تھا کو این آئی اے کے حوالے کرنے کے خلاف اور نوجوانوںکی رہائی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔