کشمیری نوجوانوںکی قربانیاں تحریک آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں،اشرف صحرائی

79

سرینگر ۔ 24 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سکی پورہ بیج بہاڑہ میں شہید ہونے والے چھ کشمیری نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کر رہے ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نوجوانوں کی قربانیاں تحریک آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں،شہداءکے مشن اور ان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔