کشمیری نوجوان مشتاق احمد کو حراست کے دوران قتل کیاگیا، سیدعلی گیلانی

98

سرینگر ۔ 28 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ترال پولیس اسٹیشن میں نظربند مشتاق احمد چوپان نامی کشمیری نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مشتاق کو دوران حراست قتل کیاگیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت چیئرمین نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ جموںو کشمیر کی سرزمین پر بھارتی دہشت گردی کی ایسی ایسی عجیب کہانیاں گھڑی جاتی ہیں جنہیں عقل ماننے کے لیے تیار نہیں ہوسکتی۔