کشمیر میں بدامنی کی بنیادی وجہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ ہے ، بھارتی حکمران اور انکے کٹھ پتلی حقائق کا سامنا کریں، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 27 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بدامنی کی بنیادی وجہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ ہے اور جب تک یہ ختم نہیںہوتا یہاں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ”امن اور مذاکرات“ کے حوالے سے کٹھ …

سرینگر ۔ 27 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بدامنی کی بنیادی وجہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ ہے اور جب تک یہ ختم نہیںہوتا یہاں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ”امن اور مذاکرات“ کے حوالے سے کٹھ پتلی پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے آئے روز کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر امن وقانون کانہیں بلکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کامسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے