کشمیر میں 132 دن سے کرفیو پر عالمی میڈیا کی خاموشی نے آزادانہ اظہار رائے پر سوالات اٹھا دیے، سید فخر امام

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر میں 132 دن سے کرفیو پر عالمی میڈیا کی خاموشی نے آزادانہ اظہار رائے پر سوالات اٹھا دیے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم نے اسی فیصد کشمیر پر بات کی۔ کشمیریوں کی قربانیوں کی داستان طویل ہے، جموں میں دو لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر میں 132 دن سے کرفیو پر عالمی میڈیا کی خاموشی نے آزادانہ اظہار رائے پر سوالات اٹھا دیے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم نے اسی فیصد کشمیر پر بات کی۔ کشمیریوں کی قربانیوں کی داستان طویل ہے، جموں میں دو لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ وہ جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے بھی خطاب کیا۔.انہوں نے کہا کہ 2016 میں بھارتی قابض فوج نے برہانی وانی کو شہید کیا۔5 اگست کو کشمیریوں کو پوچھے بغیر ان سے شناخت چھینی گئی۔سید فخر امام نے کہا کہا کہ میت شاہ اور مودی بھارت کو لیڈ کر رہے ہیں۔بھارت کا لبرل چہرہ بے نقاب ہو چکا۔بھارت میں اقلیتیوں کو شدید خطرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے کشمیر میں مظالم بڑھا دیے، 5 اگست کے بعد یو این سیکورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کو متنازع قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاست اور سفاررکاری میں ناکام نہیں ہوا۔پاکستان کو معاشی چیلجنز کا سامنا ہے۔

مزید خبریں