اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ہم کشمیریوں کی جدوجہد ِآزادی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ،مسئلہ کشمیر سے بڑے پیمانے پر نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے ماہرینِ تعلیم و دانشوروں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اپنے ردِ عمل میں کیا ۔ممتاز دانش ور اور ادیب ڈاکٹر عبدالجبارعابد لغاری بلوچ ،ماہر تعلیم و مبلغ …
کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ہم کشمیریوں کی جدوجہد ِآزادی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ،ماہرین

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ہم کشمیریوں کی جدوجہد ِآزادی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ،مسئلہ کشمیر سے بڑے پیمانے پر نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے ماہرینِ تعلیم و دانشوروں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اپنے ردِ عمل میں کیا ۔ممتاز دانش ور اور ادیب ڈاکٹر عبدالجبارعابد لغاری بلوچ ،ماہر تعلیم و مبلغ ڈاکٹر پروفیسر مجیب اللہ منصوری ، پروفیسر نصر اللہ لغاری ، پروفیسر عبدالحق راجپر، پروفیسر رئیس احمد منصوری اور پروفیسر عبدالحمید انصاری نے اے پی پی سے اپنا اپنا اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ تقسیم ہند سے قبل کشمیر کے عوام اپنے حقِ خود ارادیت چلارہے ہیں تاہم تحریک ِ پاکستان میں انہوں نے واضح طور پر پاکستان کے ساتھ ملنے کی قرار داد منظور کی لیکن ایک ساز ش کے زریعے بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا 26اکتوبر اسی سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے آزادیِ کشمیر کے بغیر پاکستان کی تکمیلِ آزادی نامکمل ہے ہم کشمیریوں کی جدوجہدِآزادی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ کے دانش ور اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد گاہے بہ گاہے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہیں اور ان کی تحریریں بھی موجود ہیں تاہم مسئلہ کشمیر سے بڑے پیمانے پر نئی نسل کو آگاہ کرنے اور اس مقصد کے لیے ہر زبان میں آگاہی لٹریچر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔








