لاہور۔5 اگست (اے پی پی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،دونوں ایک جسم اور جان کی مانند ہیں،مقبوضہ کشمیر کی غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گیِبھارتی قابض افواج کے مظالم بہادرکشمیریوں کی آواز کو دبانہیں سکتے۔انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بھارتی حکومت کے 5 اگست کے ظالمانہ اور …
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، غلامی کی زنجیریں ٹوٹیں گی ،ِبھارتی قابض افواج کے مظالم بہادرکشمیریوں کی آواز دبانہیں سکتے،میاں اسلم اقبال

مزید خبریں
لاہور۔5 اگست (اے پی پی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،دونوں ایک جسم اور جان کی مانند ہیں،مقبوضہ کشمیر کی غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گیِبھارتی قابض افواج کے مظالم بہادرکشمیریوں کی آواز کو دبانہیں سکتے۔انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بھارتی حکومت کے 5 اگست کے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کو مسترد کر چکے ہیں،پاکستان کے 22کروڑ عوام اور کشمیری مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورحاضر کا ہٹلر مودی جان لے، کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے،مودی سرکار نے اپنے مزموم ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیاہے،بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات پرپوراپاکستان اور کشمیر سراپا احتجاج ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کے لئے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،مودی کے چہرے سے نقاب اتر چکا، اسکی انتہا پسندی دنیا پر واضح ہو چکی، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کی ہر حد پار کر دی مودی کو تاریخ ہمیشہ انسانیت دشمنی اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر یاد رکھے گی،پاکستان کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کاحقیقی سفیر بن کران کا مقدمہ لڑا ہے اور ہرفورم پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی ہے۔








