- Advertisement -
مظفرآباد۔6ستمبر (اے پی پی):کشمیر پریمیئر لیگ نے دنیا کرکٹ پر راج کرنیوالے جادوگر سپنر مرلی دھرن کو سیزن 3 میں شرکت کی دعوت دے دی ۔دورہ سری لنکا کے دوران کشمیر پریمیئر لیگ کے نائب صدر ثاقب الرحمن نے لیجنڈری سپنر مرلی دھرن کو آزادکشمیر میں ہونیوالی کشمیر پریمیئر لیگ کے سیزن 3 کو دیکھنے اور شریک ہونے کی دعوت دی ۔
ایشیاء کپ میچز کے دوران کشمیر پریمیئر لیگ کے وفد نے دنیا کے مشہور کرکٹر مرلی دھرن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب صدر کے پی ایل ثاقب الرحمن نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ دنیا بھر میں اپنا مقام بنا چکی ہے کرکٹ کی دنیا کے مشہور و معروف نام مستقبل میں کے پی ایل کا حصہ بنیں گے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387686
- Advertisement -