اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر پر حکومت کی پالیسی واضح ہے‘ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ایک نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر حکومت …
کشمیر پر حکومت کی پالیسی واضح ہے‘ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں‘ ڈاکٹر بابر اعوان کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر پر حکومت کی پالیسی واضح ہے‘ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ایک نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر حکومت کی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں‘ بہت واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے‘ اگر پی ٹی وی کے کسی پروگرام میں کشمیر کے حوالے سے ایسا ہوا ہے تو وزیر اطلاعات اس معاملے پر ایوان کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میاں جاوید لطیف نے نکتہ اعتراض پر پی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان کے نقشے میں کشمیر اور گلگت بلتستان کو نہ دکھانے کے حوالے سے معاملہ اٹھایا۔









