کشمیر کے حالات دیکھ کر ”میرا بھارت مہان “کہنے سے قاصر ہوں، ارون دھتی رائے

182

جالندھر ۔ 02 نومبر (اے پی پی) ممتاز بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابتر صورتحال پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے بھارتی دانشور طبقے پر زو ر دیا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ارون دھتی رائے نے بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میںمنعقدہ ایک میلے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کشمیرمیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات دیکھ کر وہ ”میر ا بھارت مہان “ کہنے سے قاصر ہیں۔ارون دھتی رائے نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کریں اور جو کچھ وہاں کیا جا رہا ہے اس کی مخالت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم صحافیوںنے کشمیر کے حالات کی صحیح ترجمانی کی ہے لہذا بھارت کو ایک نئی تحریک اور ایک نئے میڈیا کی ضرور ت ہے ۔