کلرسیداں۔ 02 ستمبر (اے پی پی):کلرسیداں یونین کونسل کنوہا کے نواحی علاقے سہوٹ بدھال میں سابق وزیراعظم شاہد حاقان عباسی کی طرف سے فراہم کی جانے والی گرانٹ سے سوئی گیس پائپ لائن کا کام شروع ہو گیا ہے۔کام کے آغاز پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،
اس موقع پر اہلیان سہوٹ بدھال نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کیلئے فنڈز کا اجراء کروایا،منصوبے کی تکمیل سے اہلیان علاقہ کو سوئی گیس کی سہولت میسر ہوسکے گی۔