کلفٹن کے علاقوں میں پانی کا شدیدبحران ہے، لائنوں میں پانی نہیں ہے لیکن ٹینکر مافیا کے پاس ہے،خرم شیر زمان

57
کلفٹن کے علاقوں میں پانی کا شدیدبحران ہے، لائنوں میں پانی نہیں ہے لیکن ٹینکر مافیا کے پاس ہے،خرم شیر زمان

کراچی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ لائنوں میں پانی نہیں ہے لیکن ٹینکر مافیا کے پاس پانی ہے ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کے ساتھ کلفٹن بلاک 2,5, اور7 کے رہاشیوں کے ہمراہ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ کلفٹن کے علاقوں میں پانی کا شدیدبحران ہے،سالوں سے علاقے پانی سے محروم ہیں ۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ٹینکر مافیا 5000 ہزار سے 10ہزار تک لوگوں سے وصول کررہے ہیں، شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی نہیں بنائی جارہی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی مسائل حل کرنا نہیں چاہتی۔