سمبڑیال۔ 11 جولائی (اے پی پی):کلیکٹر کسٹمز صائمہ آفتاب سمبڑیال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ، کسٹم ذرائع کے مطابق 11 جولائی 2024 کوایف بی اسلام آباد کی جانب سے 04 جولائی کوجاری کردہ تبادلے کے آرڈر نمبر 1655-C-I/2024کے تحت کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال سیالکوٹ سے صائمہ آفتاب کا تبادلہ ٹرنزٹ ٹریڈ لاہور میں کر دیا گیا تھا اور سمبڑیال میں ایڈجوڈیکیشن لاہور سے سائرہ آغا کو سمبڑیال میں بطور کلکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔
کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال سیالکوٹ کے افسران اور عملے کی جانب سے صائمہ آفتاب کلکٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور نئی تعینات ہونے والی کلکٹر سائرہ آغا کے اعزاز میں خیر مقدمی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ رخصت ہونے والی کلکٹر صائمہ آفتاب کو افسران اور عملے نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، نئی تعینات ہونے والی کلکٹر سائرہ آغا کے زیر سایہ سرکاری فرائض سر انجام دینے کا اعادہ کیا۔
تقریب میں عملے کے علاوہ ایڈیشنل کلکٹر شہزاد لیاقت رانجھا ،ڈی سی جویریہ شاہد، چیف اکائونٹ آفیسر عمارہ فاروق ، اے سی امیرحمزہ چیمہ اور اے سی کسٹمز محمد خالد نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر صائمہ آفتاب کلکٹر کسٹمز کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔