سمبڑیال۔ 01 جولائی (اے پی پی):کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال سیالکوٹ صائمہ آفتاب نے مالی سال 24-2023 کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا ۔ اس سلسلے میں کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال سیالکوٹ کی زیر صدارت دفتر میں تقسیم انعامات برائے اعلی کارکردگی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،
جس میں ایڈیشنل کلکٹر شہزاد لیاقت رانجھا ، چیف اکائونٹس آفیسر عمارہ فاروق اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پرکلکٹر کسٹمز نے کہا کہ ہمارے افسران اور ملازمین نے مالی سال کا دیا گیا ہدف مکمل کرنے میں بھرپور محنت کی ہے اور اس وجہ سے میرا سر فخر سے بلند ہے اور کسٹمز کے عملے نے مقرر ہ ہدف کے حصول کو ممکن بنایا۔ آخر میں انہوں نے افسران اور ملازمین کی محنت کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی طرح لگن سے سرکاری فرائض سر انجام دینے کی تاکید کی۔