کل جماعتی حریت کانفرنس کی سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت، مقبوضہ وادی کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیاگیا ہے، ترجمان

سرینگر ۔ 25 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کو عملاً ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری …

سرینگر ۔ 25 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کو عملاً ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ،شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، الطاف احمد شاہ، راجہ معراج الدین، محمد اشرف لائیہ اور دیگر کو جمعہ کے روز بھی مسلسل گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند رکھا گیا ہے اور انہیں جمعہ کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی جو دینی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے۔

Leave a Reply