اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سیالکوٹ واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے سوچ رہا تھا سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے۔ جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے، ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہئے بہت توجہ۔