کمالیہ ،اسسٹنٹ کمشنر کی ھدایت پر تجاوزات پر قائم دوکانیں سیل کر دی گئیں

51

کمالیہ۔ 17 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر کی ہدایت پر چیف آفیسر علی رضا نے کارروائی کرتے ہوئے صدر بازار میں تجاوزات کرنے پر پانچ دوکانوں کو سیل کردیا۔

ایک روز قبل ان دکانوں کے آگے سے ناجائز تجاوزات کو مسمار کیا گیا تھا دکانداروں نے دوبارہ تجاوزات کر لی تھی۔

جس پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے پنجاب حکومت کی ہدایات پر ایک ماہ سے پنجاب بھر سمیت کمالیہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اہم شہراؤں اور بازاروں سے ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے