کمان تبدیلی کی پروقار تقریب، دھنوںنے ماحول کودلفریب بنا دیا

89
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اے پی پی)جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی سٹیڈیم میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب میں ملٹری بینڈ نے”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں” ‘اللہ و اکبر ‘علاقائی گیتوں‘ جیوے پاکستان ‘اے مردمجاہد‘اے وطن کے سجیلے جوانو کی دھنوںنے ماحول کودلفریب بنا دیا ۔اعزازی گارڈ اور علم بردار دستہ مارچ پاسٹ کرتا ہوا میدان میں آیا۔ کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں ملٹری بینڈ نے سماں باندھ دیا۔اعزازی گارڈ کا چاق و چوبند دستہ اللہ اکبر کی صدا کے ساتھ میدان میں داخل ہوا۔ علم بردار دستہ ، سلامی کے چبوترے کے سامنے پہنچا تو اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں کی دھن بجائی گئی۔ کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں یہ پیغام دیا گیا پاکستان ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے یہ تاقیامت سلامت رہے گا۔