کمبوڈیا، گولہ بارود کے دھماکے میں 20 فوجی ہلاک

ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

نوم پنہ۔28اپریل (اے پی پی):کمبوڈیا میں ایک فوجی اڈے پر گولہ بارود کے دھماکے میں 20فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے جنوبی صوبے کمپونگ سپیو میں واقعہ فوجی اڈے پر گولہ بارود کے دھماکے سے 20فوجیوں کی ہلاکت پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ زخمی فوجیوں کو معاوضہ ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام فوری طور پر اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی آخری رسومات کا انتظام اور ادائیگی کریں گے۔

واضح رہے کہ کمپونگ سپیو کے فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکے سے ایک دفتر کی عمارت کے ساتھ ساتھ قریبی بیرکوں کو بھی نقصان پہنچا اور تقریبا 25قریبی گھر متاثر ہوئے۔