- Advertisement -
استور۔ 12 جون (اے پی پی):کمشنر استور محمد طارق نے زیر تعمیر ریسکیو 1122 کے دفتر کی عمارت کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی استور عبد الصمد اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور حسام الدین بھی ڈپٹی کمشنر استور کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کام کے میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہر صورت کام کے میعار کو برقرار رکھا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475296
- Advertisement -