17.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کا بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ

کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کا بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ

- Advertisement -

بہاول پور۔ 18 مارچ (اے پی پی):کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کے ہمراہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اور بیرونی مریضاں کا دورہ کیا۔انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے لیے فراہم کردہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل سی ٹی سکین مشین کا معائنہ کیا جو غریب اور مستحق مریضوں کے لیے مہیا کی گئی ہے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کی دستیاب سہولیات بارے بھی دریافت کیا اورہسپتال کے آؤٹ ڈور میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی وی ایچ اور ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی سمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر مسرت جبیں نے ہدایت کی کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ بھی لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں اپناکردار ادا کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573949

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں