16.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر بہاول پور ڈویژن کی زیر صدارت کاٹن کراپ مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی...

کمشنر بہاول پور ڈویژن کی زیر صدارت کاٹن کراپ مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس

- Advertisement -

بہاول پور۔ 29 مارچ (اے پی پی):کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کی زیر صدارت کاٹن کراپ مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا تیسرا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر زراعت توسیع،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈسٹرکٹ منیجر ایف ایف سی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ کپاس کی اگیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کی جائے اور اس سلسلہ میں محکمہ انہار،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ زراعت کے تعاون سے کپاس کی بجائی والے علاقوں بہاول نگر اور رحیم یار خان میں بالخصوص کڑوے پانی کے علاقوں کو پانی ترجیحاً فراہمی کا بندو بست کیا جائے تاکہ کپاس کی کاشت بروقت مکمل کی جا سکے۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت، محکمہ انہار اورزراعت سے وابستہ دیگر تمام محکمے کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور ان میں آگاہی بیدار کرنے کے لئے تمام تر عملی اقدامات بروئے کار لائیں۔ڈائریکٹر زراعت توسیع نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امسال ہمارا اگیتی کپاس کا ٹارگٹ ایک لاکھ 50 ہزار ایکڑ مقرر ہے جبکہ اس وقت تک ایک لاکھ 10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کاشت کی جا چکی ہے جس میں حکومت پنجاب کاشتکاروں کو پانچ یا پانچ ایکڑ سے زیادہ اگیتی کپاس کاشت کرنے پر 25 ہزار روپے نقد مالی معاونت کرے گی جس کے لیے31 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577280

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں