کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر مری میں مال روڈ کی تزئین و آرائش، صفائی کا سلسلہ جاری

171
کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا دورہ
کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا دورہ

راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر مری میں مال روڈ کی تزئین و آرائش اور صفائی کا سلسلہ جاری ہے، آر ڈبلیو ایم سی کے صفائی ورکرز مال روڈ کی واشنگ اور صفائی میں مصروف عمل ہیں، مال روڈ اور موٹر ایجنسی لاری اڈہ میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت کے مطابق مال روڈ کی ہفتہ وار دو بار واشنگ کا سلسلہ جاری ہے ،

آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز صفائی مہم کو مری کی اہم شاہراہوں کے ساتھ گلی محلوں میں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، مال روڈ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی کام جاری ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مال روڈ اور موٹر ایجنسی لاری اڈہ میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور شہریوں کی شکایت پر ایجنسی اڈہ میں آوارہ کتوں کو بھی تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مال روڈ کی تزئین و آرائش اور صفائی سمیت دیگر عوامی مسائل کو حل کرنے پر تاجر برادری اور مری کے شہریوں نے مری انتظامیہ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔