33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںکمشنر راولپنڈی کا رمضان سہولت بازار کا دورہ ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں،...

کمشنر راولپنڈی کا رمضان سہولت بازار کا دورہ ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، دستیابی اور معیار کا تفصیلی جائزہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 05 مارچ (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے علامہ اقبال پارک ڈبل روڈ پر لگائے گئے رمضان سہولت بازار کا دورہ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، دستیابی اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کی خریداری کے لئے آئے گاہکوں سے گفتگوکرتے ہوئے بازار میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں استفسارکیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اشیاء ضروریہ کے موجودہ و مطلوبہ سٹاک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ شہری رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت حاصل کر سکیں۔کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ریٹ بورڈ کو بازار کے دونوں سائیڈز پر نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اشیاء کی مقرر نرخوں پر فراہمی کے ساتھ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔نیز تمام اشیاء ضروریہ کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے فوڈ اتھارٹی سے سر ٹیفکیٹ ضرور لیا جائے۔اس کے ساتھ رمضان سہولت بازار میں ریسکیو 1122 کا الگ ڈیسک قائم کریں جو صارفین کی مدد و رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل رمضان بازار میں سٹالز کی تعداد میں ضرورت کے تحت اضافہ کیا تاکہ شہریوں کو قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تا کہ ماہ مقدس میں کوئی بھی ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور عوام کا استحصال نہ کرنے پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569141

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں