۔ 13 نومبر (اے پی پی):کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی کے ہمراہ خاران کیڈٹ کالج کا دورہ کر کے کلاس رومز ، لائبریری اور مختلف شعبوں سمیت طلباء کے ہاسٹل اور میس کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر نے کیڈٹ کالج خاران میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کیڈٹ کالج خاران کے پرنسپل کرنل محمد آیاز خان نے کمشنر رخشان کو کیڈٹ کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،جس میں کیڈٹ کالج خاران میں جاری تعلیمی سرگرمیوں،ترقیاتی پروجیکٹس، سیکیورٹی انتظامات ، شجر کاری پلانٹشین اور باقی شعبے شامل تھے۔
کمشنر رخشان مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کالج کمانڈنٹ پرنسپل اور انکی ٹیم کی محنت جانفشانی خدمات اور کیڈٹس کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی لینے کو سراہا اور کالج کی مزید بہتری کے لئے اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ کمشنر نے کیڈٹ کالج خاران کے لائبریری کے لئے اپنی طرف سے کتابیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔
کمشنر نے کالج کے کے ترقیاتی پروجیکٹس اور باقی بعض مسائل سے متعلق اعلی ذمہ دار حکام سے رابطہ کرنے کی یقین د ہانی کرائی ۔کمشنر رخشان نے کہا کہ کیڈٹ کالج خاران بلا شبہ بلوچستان خاران کی سر زمین پر تعلیم و تربیت کے شعبے ایک شاہکار ہے۔ کیڈٹ کالج خاران کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں پھریور کردار ادا کیا جائے۔