سبی ۔ 14 نومبر (اے پی پی):کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کی شکایات پرزونل منیجر سوئی گیس کو طلب کر کے بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی ضلع سبی اور گرد نواح میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے جس کے باعث عوامی مشکلات میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے زونل منیجرسوئی گیس ہدایت اللّٰہ کھوسہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سبی اور گرد نواح میں گیس کی باقاعدہ ترسیل و پریشر کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا سدباب ہو سکے۔\