کمشنر سرگودھا ڈویژن کا بھکرکا دورہ ،ڈی سی افس کے سبزہ زار میں پودا لگایا

269
Commissioner Sargodha Division Muhammad Jahanzeb Awan
Commissioner Sargodha Division Muhammad Jahanzeb Awan

بھکر۔ 25 ستمبر (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے آر پی او آصف شہزاد کے ہمراہ بھکر کا دورہ بھکر کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پودے لگائے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری کیلئے متعین کردہ ترجیحات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او محمد عبد اللہ لک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تسلسل میں سرکاری و نجی شعبہ کے اشتراک سے اب تک مکمل کئے گئے شجرکاری کے عمل بارے تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں ایک منفرد اور خوبصورت سمال لائبریری کے حوالہ سے کمشنر سرگودہا ڈویژن اور آر پی او کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی اس منفرد کاوش کو سراہا اور اسے کتاب دوستی کا ایک خوبصورت ذریعہ قرار دیتے ہوئے شہر کے دیگر پارکس میں بھی اسی طرح کی لائبریریز کے قیام کی ہدایت کی تاکہ پارکوں میں سیر و تفریح کیلئے آئے ہوئے باشعور لوگوں کو ایک مثبت سرگرمی کی طرف راغب کیاجاسکے ۔