لاہور۔18فروری (اے پی پی):کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ایم ایس، ڈی ایم ایس، اے ایم ایس اور ڈاکٹروں کی جاری ٹریننگ کلاس کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے ماہر ٹرینر ٹریننگ دے رہے ہیں،سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کو جدید مینجمنٹ سٹم، سروسر ڈلیوری، آئی ٹی اور چیلنجز سے نمٹانے کے حوالے سے ٹریننگ دی جارہی ہے۔کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے کہا کہ پیسی اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے اشتراک سے جاری ٹریننگ سے ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری میں بہتر ہوگی۔