ملتان ۔ 17 جنوری (اے پی پی):کمشنر ملتان عامر کریم خان نے بنیادی مرکز صحت قاسم بیلہ کا دورہ کیا اور وہاں زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلابی منصوبہ ہے،ڈویژن بھر میں 188 ہیلتھ کلینکس کی تکمیل تیزی سے جاری ، بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں جدید طبی سہولیات اور آلات فراہم کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنرز کو مراکز صحت کی کڑی مانیٹرننگ کا ٹاسک دیا ہے۔ ایکسئن بلڈنگ حیدر علی نے بتایا کہ ملتان شہر و صدر میں 35 مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں سے 15 مکمل جبکہ 11 محکمہ صحت کے حوالے کئے جاچکے ہیں۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری بھی موجود تھے۔