کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مکران ڈویژن انتظامیہ کی ترقیاتی سرگرمیوں کی مسلسل اور متحرک نگرانی کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں کمشنر مکران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایت کی روشنی میں مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کیچ گوادر اور پنجگور میں صحت ،تعلیم،آبنوشی، امن و امان سمیت زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع میں یکساں منصوبوں پر عملدرآمد کی جارہی ہے تاکہ لوگوں لوگوں کو بروقت مفاد عامہ کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو ۔
اس سلسلے میں کمشنر مکران نے پندرہ روزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16 نومبر سے 30نومبر 2023 کے دوران کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے مجموعی طور پر ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیے جہاں پر مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل معلوم کیے اور بہت سے مسائل کو متعلقہ افسران کو فوری طور پر حال کرنے ہدایت کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے موقع پر کمشنر مکران نے ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار اور کوالٹی مٹیریل کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایات بھی جاری کیں ۔
مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کیچ گوادر اور پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ کوالٹی مٹیریل کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ متعلقہ افسران اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں وقتاً فوقتاً سکولوں،ہسپتالوں سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات کے منصوبوں کا دورہ کریں اور لوگوں سے ملاقاتیں کریں اور روزنہ کی بنیاد پر کمشنر کو رپورٹ کریں تاکہ لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے تربت شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائی کی ، ڈپٹی کمشنر کیچ کی سربراہی میں لیویز فورس کے دستوں نے ایئر پورٹ چوک کے قریب سرکاری زمینوں پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے اور ضلع کیچ میں لینڈ مافیا اور قبضہ گیروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ گوادر کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور نادرا آفس میں عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔
کمشنر مکران نے پنجگور میں قائم 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا دورہ کیا ۔کمشنر مکران ڈویژن نے بتایا کہ تینوں اضلاع میں ضلعی پرائس کمیٹی نے سرپرائز وزٹ ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، بجلی کے بلوں کی ریکوری میں واپڈا اہلکاروں کی معاونت اور جرائم کے خاتمے کے لیے لیویز اور پولیس کی مشترکہ پٹرولنگ بھی شروع کی گئی ہے۔پندرہ روزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر مکران نے پولیو کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں تنیوں اضلاع میں انسداد پولیو کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
جبکہ کمشنر مکران نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کےلئے گوادر کا بھی دورہ کیا اور مہم کی نگرانی کی اور اس دوران مختلف تعلیمی اداروں کا بھی جائزہ لیا ۔کمشنر مکران کے ڈویژن نے اپنے دورہ کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاسوں میں بھی شرکت کی ۔اجلاسوں کے دوران صحت ،تعلیم سمیت دیگر مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کو نتیجہ خیز بنانے اور زیادہ سے زیادہ کامیابی کے لیے موقع پر ہدایات اوراحکامات بھی جاری کیے۔