کمشنر ہزارہ ڈویژن کا ایس ڈی سی سنٹر کے قیام کیلئے جگہ کا انتخاب، پٹوار خانہ اور بی ایچ یو بیڑ کا بھی دورہ کیا

58

ایبٹ آباد۔ 14 فروری (اے پی پی):کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے سروس ڈلیوری سنٹر (ایس ڈی سی)کے قیام کیلئے جگہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب، اسسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت بیڑ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور نے ان کو بی ایچ یو میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ قبل ازیں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے لدڑ منگ کے رہائشی محمد شعیب کو ماہانہ فوٹو گرافی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعام اور اعزازی سند سے بھی نوازا۔