کموڈور فائیک حسین کی قیادت میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل میڈیا ورکشاپ 10کے شرکاکا انفارمیشن سروسز اکیڈمی کا دورہ ، وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے خصوصی پریذنٹیشن دی گئی

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے کموڈور فائیک حسین کی قیادت میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل میڈیا ورکشاپ 10کے شرکاءنے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے انفارمیشن سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں پر وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے ، قومی بیانیے کے فروغ ، ابھرتے ہوئے چیلنجز اور حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے سے متعلق بریفنگ دی …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے کموڈور فائیک حسین کی قیادت میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل میڈیا ورکشاپ 10کے شرکاءنے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے انفارمیشن سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں پر وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے ، قومی بیانیے کے فروغ ، ابھرتے ہوئے چیلنجز اور حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے سے متعلق بریفنگ دی ۔ پیر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری نیشنل میڈیا ورکشاپ 10کے شرکاءنے انفارمیشن سروس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں پر وزار اطلاعات و نشریات کی جانب سے خصوصی پریذنٹیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او )شاہیرہ شاہد ، ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ سہیل علی خان ، ڈی جی آئی ایس ایس آر اے ممتاز احمد ، کموڈور فائیک حسین اس خصوصی تقریب میں شریک تھے ۔ پی آئی او شاہیرہ شاہد نے نیشنل میڈیا ورکشاپ 10کے شرکاءکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے شرکاءکے لئے تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ آگاہ کیا جاسکے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کس طرح عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قومی بیانیے کی ترویج کے لئے دن رات کام کرہی ہے ۔ ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ سہیل علی خان نے شرکاءکو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ ، بیرون ممالک میں پریس آفیسرز کے ذریعے پاکستان کے قومی بیانیے کی ترویج ، غیر ملکی میڈیا کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی پروگرامات ، دشمن کی جانب سے ہائبرڈ وار فیئر ، ففتھ جنریشن وار اور اسکے دفاع کے لئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ شرکاءکی جانب سے وزارت اطلاعات و نشریات کے کردار ،اقدامات سے متعلق امور سے متعلق مختلف سوالات پر پی آئی او شاہیرہ شاہد اور ڈجی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ سہیل علی خان کی جانب سے جوابات دیئے گئے ۔