کمیٹی جامع حکمت عملی پر مشتمل رپورٹ دس روز میں پیش کرے گی، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان

Federal Minister Jam Kamal
Federal Minister Jam Kamal

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک فعال پیش رفت کے طور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو جامع ترقی کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ کمیٹی ٹیرف کی معقولیت اور روزگار کی تخلیق کیلئے سفارشات مرتب کر ےگی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت ملک کے سرحدی علاقوں میں چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے فروغ کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کمیٹی کا اجلاس سرحدی علاقوں کے لوگوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق کمیٹی 10 روز میں وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ جو خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے ایک امید افزا آغاز کا اشارہ ہے۔ وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک نے بھی افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ہے۔